شہباز شریف نے صوبہ بھرمیں غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹیوں کی رجسٹریاں نہ کرنے کا حکم جاری کردیا

شہباز شریف نے صوبہ بھرمیں غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹیوں کی رجسٹریاں نہ ...
شہباز شریف نے صوبہ بھرمیں غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹیوں کی رجسٹریاں نہ کرنے کا حکم جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مریدکے (آن لائن) وزیر اعلی پنجاب  شہباز شریف نے صوبہ بھر میں ہر قسم کی غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی رجسٹریاں نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے رجسٹرار حضرات کو اس پر سختی سے عمل کرنے کا پابند بنا دیا۔

’جس دن مجھے بتایاگیا کہ یہ کام کرنا ہے اور ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ۔۔۔‘فحش فلموں میں کام کرنیوالی پہلی پاکستانی اداکارہ نے توبہ کرنے کی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر ہرکوئی حیران پریشان رہ گیا

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے صوبہ بھر میں غیر منظور شدہ رہائشی کالونیوں کی رجسٹریاں منظور نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے تحصیل مریدکے میں بھی ایسی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی رجسٹریاں روک دی گئی ہیں۔ جی ٹی روڈ کے اطراف اور دیگر علاقوں میں غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بر مار کے باعث شہری جہازی سائز کے ہورڈنگز کو دیکھ کر اپنی جمع پونجھی لٹا رہے ہیں اور سوسائٹیوں کی انتظامیہ شہریوں کو منظور شدہ ہونے کے جھوٹے دعوؤں کے ذریعے لوٹ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریدکے اور اس کے گردو نواح میں ایک سو سے زائد غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں دھڑلے سے اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہاں پر پلاٹ خریدنے والے رجسٹریوں کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ سالم کھاتہ کو ظاہر کرکے سوسائٹی کا ذکر کئے بغیر رجسٹریاں کروا رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے احکامات کے ذریعے تمام رجسٹرار حضرات کو سختی سے منع کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹری نہ کریں اور ان کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

مزید :

قومی -