جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہ علاقے رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے: عابد شیر علی

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اس حوالے سے 85 فیصد علاقوں میں ریلیف دیا جائے گا لیکن جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگی۔

کوئی ادارہ ملکی سلامتی کا کام اکیلا نہیں کرسکتا،ابھی کلبھوشن کی سزا کے میرٹ کا فیصلہ ہونا ہے:رانا ثناءاللہ
پاور جنریشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آنے والا ہے اس لئے سحروافطار اور تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی جب کہ 85 فیصد علاقوں میں ریلیف دیا جائے گا تاہم بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہوگی۔

ثانیہ ’بھابھی‘ نے ٹوئٹر پر ایسا جھوٹا پیغام جاری کر دیا کہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا، فوراً ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی کیونکہ۔۔۔
عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد میں بجلی کے مسائل پر نوٹس لیا ہے وہاں بہت زیادہ بجلی چوری اور کنڈا سسٹم عام ہے لیکن ہم کراچی کے عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے نیپرا کو بھی کراچی کے مسئلے پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم نے بجلی کے شاٹ فال پر قابو پانے کا عزم کررکھا ہے ہماری حکومت نے بجلی پیداوار میں ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ اضافہ کیا رواں سال تاریخ کی سب سے زیادہ 17ہزار 720میگاواٹ بجلی پیدا کی اور اسی سال موسم سرما تک 20 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں آجائے گی جب کہ ہماری ہی حکومت میں بجلی کی پیدوار 22ہزار میگاواٹ تک پہنچے گی۔