پاکستان میں کمپنیوں کی حکومت ، سیاست دان امیر اور قوم غربت کی دلدل میں دھنس رہی ہے: عمران خان

قومی

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ سونے کی چڑیا کہلائے جانے والے برصغیر کو انگریز نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے ذریعے دنیا کا غریب ترین ملک بنایا، یہی حالت پاکستان کی ہے جہاں پر اس وقت کمپنیوں کی حکومت ہے،سیاست دان امیر سے امیر تر ہو رہے ہیں اور قوم غربت کی دلدل میں دھنس رہی ہے۔ پنجاب میں شریف لمیٹڈ، سندھ میں زرداری کمپنی، بلوچستان میں فضل الرحمان اور اچکزئی کمپنی جبکہ خیبر پختونخواہ میں اسفند یار کمپنی قوم کی دولت لوٹ رہی ہے۔ 800ارب روپیہ منی لانڈرنگ کے ذریعے دوبئی میں پراپرٹی خریدنے کے لئے بھیجا گیا جبکہ امریکن سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے سالانہ1ہزار روپیہ چوری ہوکر بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔

جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہ علاقے رمضان المبارک میں بھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے: عابد شیر علی
کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ، پیپلز پارٹی،جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔مجھے سیکیورٹی خطرات کا کہہ کر کوئٹہ میں جلسہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن میرا ایمان ہے کہ کاتب تقدیر نے موت کا وقت لکھ دیا ہے ، اس سے ایک لمحہ بھی آگے پیچھے نہیں ہوگا،میں کوئٹہ کے عوام کا شکر گزار ہیں، بلوچستان کے عوام کو محرومی کا سبق پڑھا کر انہیں ترقی سے دور کیا جا رہا ہے، کچھی کینال بننے سے صوبے کے9ہزار ایکڑ رقبے کو پانی ملے گا، صوبے کی ترقی ملک کی ترقی ہے، بلوچستان کے پاس جتنے وسائل ہیں یہ بہت جلد ملک کا امیر ترین صوبہ بن سکتا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قائد اعظم یونیورسٹی میں خواجہ سرا لیکچرر تعینات
چیئر مین تحریک انصاف نے وزیر اعظم پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آج ہمیں بتائیں کہ آپ اور آپ کے خاندان کے ملک سے باہر کون سے کاروبار ہیں اور یہ ضرور بتائیں کہ ہندوستان میں آپ کے کون کون سے شراکت دار ہیں؟ کلبھوشن یادیو کو بچانے کے لئے مری کے پہاڑوں میں سجن جندال سے ملاقات کی اور اسی وجہ سے پاکستان عالمی عدالت انصاف میں اپنا مقدمہ ہار گیا،کلبھوشن یادیو کا مقدمہ بھارت کی جیت کے بعد ہندوستان میں جشن منایا گیا جو کہ کروڑوں پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سوشل میڈیا کو بند کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تحریک انصاف کے نوجوانوں پر پاک فوج کو بدنام کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں لیکن قوم جانتی ہے کہ پاک فوج کو بدنام نواز حکومت نے کیا، مسلم لیگ(ن) کے مرکزی میڈیا سیل نے ڈان لیکس کے ذریعے ملک کے اہم ادارے کا وقار داﺅ پر لگایا، نواز شریف سن لیں میڈیا یا سوشل میڈیا پر پابندی لگائی تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے اور دھرنا دیں گے۔

وہ وقت جب ایک بدو نے فاروق اعظم ؓ کو رلا دیا
عمران خان نے خیبر پختوانخواہ حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے  سے قبل صوبے میں 80فیصد صنعتیں بند ہو چکی تھیں مگر ہماری پالیسیوں کے باعث آج صوبے میں سرمایہ کاروں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں، ہم نے اپنے صوبے میں کرپشن پرقابو پایا ، پولیس کو غیر سیاسی بنایا اور آج تمام صوبوں کے پولیس سربراہان خیبر پختونخواہ جیسا پولیس کا نظام چاہتے ہیں۔تحریک انصاف اقتدار میں آکر عدل و انصاف کا نظام لائے گی، پاکستان کو متحد کرنے کے لئے چھوٹے صوبوں کو مساوی حقوق دیں گے۔ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے کہ پیسہ نیچے تک منتقل ہو لوگ اپنا پیسہ خود استعمال کریں، جب پیسہ نیچے جاتا ہے تو چوری کم ہوتی ہے،ہم ایسا طریقہ کار متعارف کرائیں گے ان کرپٹ سیاستدانوں کو پیسہ کھانے کا موقع ہی میسر نہیں آئے گا۔