کلبھوشن یادیو کیس، پاکستان عالمی عدالت میں ایڈہاک جج کی تقرری کے لئے کوشاں، 6ہفتوں میں دوبارہ سماعت کی درخواست دی جائے گی: نجی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس پر پاکستان نے ایڈہاک جج کی تقرری کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں جبکہ پاکستان 6ہفتوں میں کیس کی دوبار ہ سماعت کے لئے درخواست دے گا۔
ایران میں صدارتی انتخابات ،پولنگ کا وقت ختم، گنتی کا عمل جاری
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت میں اپنا وکیل نہیں بدلے گااور پاکستان کی جانب سے خاور قریشی ہی عالمی عدالت میں پیش ہوں گے اور پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج کی تقرری کروانے کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں ۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قائد اعظم یونیورسٹی میں خواجہ سرا لیکچرر تعینات
واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو10اپریل کو سزائے موت سنائی گئی تھی اور قانون کے تحت وہ 40روز میں اپیلٹ کورٹ میں اپنی سزا کو چیلنج کر سکتا ہے یوں اس کے پاس اپنی سزائے موت کو اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کرنے کا کل آخری دن ہے۔اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے بعد 60 روز میں کلبھوشن آرمی چیف سے اپیل کر سکتا ہے جبکہ آرمی چیف کے فیصلے کے بعد 90 روز کے اندر کلبھوشن صدر پاکستان سے اپیل کر سکتا ہے۔