کلبھوشن کے معاملے پر قوم کو شرمندگی ہوئی، قانونی ٹیم کو بہتر تیاری کیساتھ جانا چاہیئے تھا :سینیٹر رحمان ملک

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر قانونی ٹیم کو بہتر تیاری کیساتھ جانا چاہیئے تھا عالمی عدالت کے فیصلے اور پاکستانی حکومت کے رویے سے قوم کو شرمندگی ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نکا کہنا تھا  کہ بھارت کا مائنڈ سیٹ پاکستان کیخلاف ہے، پاکستان کو مودی کا اعتراف سامنے لاناچاہیے تھا۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر قوم کو شرمندگی ہوئی ، کلبھوشن کیخلاف اقدامات کو سپورٹ کریں گے، کیس اقوام متحدہ لے جاتے تو بھارت کو جرآت نہ ہوتی۔