افغانستان میں طالبان اور داعش پاکستان پر حملوں کے لئے دہشت گردوں کو عملی تربیت دیتے ہیں، پاک فوج نے اہم ثبوت حاصل کر لئے

قومی

میران شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیفٹینٹ کرنل ہارون نے کہا ہے کہافغانستان میں طالبان اور داعش پاکستان پر حملوں کے لئے دہشت گردوں کو عملی تربیت دیتے ہیں، پاک فوج نےاس حوالےسے  اہم ثبوت حاصل کر لئےہیں ۔

کلبھوشن یادیو کیس، پاکستان عالمی عدالت میں ایڈہاک جج کی تقرری کے لئے کوشاں، 6ہفتوں میں دوبارہ سماعت کی درخواست دی جائے گی: نجی ٹی وی کا دعویٰ

لفٹینٹ کرنل ہارون نے شمالی وزیر ستان میں پشاور کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پاک فوج نے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کے حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر حاصل کر لی ہیں۔ ان تصاویر میں تحریک طالبان ، خالد سجنا گروپ اور داعش کے دہشت گردوں کوجنگی تربیت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دہشت گرد پاکستان میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے آزادانہ طور پر افغان سرزمین کو استعمال کر رہے ہیں۔ ٹی ٹی پی کمانڈر عبد الولی ننگرہار میں رہائش پذیر ہے اور پاراچو علاقے میں دہشت گردوں کومنظم کرکے پاکستان کے خلاف تیار کر رہا ہے۔

پاکستان میں کمپنیوں کی حکومت ، سیاست دان امیر اور قوم غربت کی دلدل میں دھنس رہی ہے: عمران خان
باردمینجمنٹ کے حوالے سے لفٹینٹ کرنل ہارون کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے ہم کسی بھی صورت میں پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور افغانستان سے بھی ایسے ہی اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔پاکستان نے اپنے علاقے میں205چیک پوسٹیں قائم کی ہیں جبکہ افغانستان میں صرف133چیکنگ پوائنٹس قائم ہیں۔ پاکستان نے غیر قانونی آمدو رفت کو روکنے کے لئے فاٹا اور 7ایجنسیز میں443سیکورٹی قلعے قائم کئے ہیں ، 35قلعے مالاکنڈ، 54باجوڑ جبکہ55شمالی وزیرستان میں قائم ہیں،77قلعے زیر تعمیر ہیں ، اور ہم افغانستان سے بھی ایسے ہی اقدامات کی توقع ہے۔

اس امریکی لڑکی نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو جاری کردی کہ سعودی عرب میں دھوم مچادی، ہر سعودی کے دل پر راج کرنے لگی، ویڈیو میں ایسا کیا کررہی ہے؟ دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے
لیفٹینٹ کرنل ہارون کا کہنا تھا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں تعلیم و صحت کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششیں بھی کر رہی ہے جبکہ ہم اقوام متحدہ اور دیگر مخیر اداروں کے لئے بھی اس کام میں معاونت کی توقع رکھتے ہیں۔