نیب ہر قسم کی بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ،افسران کی جدید خطوط پر تربیت ہماری اولین ترجیح ہے : چیرمین قومی احتساب بیورو

نیب ہر قسم کی بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ،افسران کی جدید خطوط پر تربیت ...
نیب ہر قسم کی بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ،افسران کی جدید خطوط پر تربیت ہماری اولین ترجیح ہے : چیرمین قومی احتساب بیورو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہنیب ہر قسم کی بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے ، افسران کی جدید خطوط پر تربیت ہماری اولین ترجیح ہے ،نیب میں سفارش پر افسروں کی بھرتی نہیں کی گئی بلکہ میرٹ پربہترین افسروں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

 نیب میں بھرتی ہونے والے افسران کی پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں تربیت کے حوالے سے پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان چوہدری نے کہاکہ شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتی کا عمل مکمل کیا اور این ٹی ایس میں تحریری اور سائیکالوجیکل ٹیسٹ لئے ۔ انہوں نے کہاکہ امیدواروں کی اتنی بڑی تعداد سے موزوں افراد  کا انتخاب مشکل مرحلہ تھا، بھرتیوں کے پورے عمل میں کوئی سفارش نہیں کی گئی کیونکہ نیب کاپیغام ہی ’’بد عنوانی سے انکار ‘‘ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کسی قسم کے دباؤ کے بغیر یہ بھرتیاں کی ہیں ، امید ہے  کہ میرٹ پر بھرتی ہونے والے تمام افسران اپنے فرائض سے انصاف کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ نیب ہر قسم کی بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے ، بد عنوانی کے ترقیاتی پروگراموں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، نیب افسران سخت قواعد وضوابط اور بد عنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہیں ، نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بد عنوانی کی روک تھام کے لئے قانون پر عملدرآمد کی پالیسی اختیار کی ہے ،نیب بڑے پیمانے پر لوگوں کو دھوکہ دہی کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹاتا ہے کیونکہ یہ نیب آرڈیننس کے تحت سنگین جرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب نے لوگوں کی محنت سے کمائی گئی رقم اور بچتوں کو دھوکہ دہی سے لوٹنے کے مالیاتی سکینڈل پر کارروائی کی ہے ، لوٹی گئی رقم برآمد کی ہے اور حق داروں تک پہنچائی ہے ، ان میں سے ڈبل شاہ سکینڈل ، کوآپریٹو سوسائٹی سکینڈل ، جعلی ہاؤسنگ اتھارٹی سکینڈل اور مضاربہ سکینڈل نمایاں مقدمات ہیں، نیب نے عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹنے والے مقدمات میں نہ صرف لوٹی گئی رقم برآمد کی ہے بلکہ متعلقہ احتساب عدالتوں کی منظوری سے وہ رقوم اصل حقداروں کو واپس لوٹائی گئی ہیں ۔

مزید :

قومی -