بھارت کو پاکستان کھٹکتا ہے،وہ پوری دنیا میں ایک طاقت بننا چاہتا ہے:پرویز مشرف

بھارت کو پاکستان کھٹکتا ہے،وہ پوری دنیا میں ایک طاقت بننا چاہتا ہے:پرویز مشرف
بھارت کو پاکستان کھٹکتا ہے،وہ پوری دنیا میں ایک طاقت بننا چاہتا ہے:پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کھٹکتا ہے،اس وقت دنیا کا جھکاو بھارت کی طرف بڑھ رہا ہے،وہ پوری دنیا میں ایک طاقت بننا چاہتا ہے۔

جس دن نواز شریف عدالت پیش ہوں گے اس دن پاناما کا اصل معاملہ شروع ہوگا: اعتزاز احسن

تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام "ٹونائٹ ود معید پیرزادہ"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو بھارت میں زیادہ دلچسپی ہے،پاکستان کو امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے چاہیئں۔امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی تجربہ کار نہیں ہیں، وہ بہت کچھ سیکھیں گے۔ہمیں ٹرمپ کو کشمیر کے بارے میں حقائق اوربھارتی مظالم سے آگاہ کرنا چاہیے۔افغانستان جنگ کے بعد خطے میں تبدیلیاں آئیں تھیں۔سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت بدلتی ہوئی دنیا میں رہ رہے ہیں،اسی کے مطابق ہمیں اپنی پالیسی مرتب کرنا ہوگی۔پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی پر خصوصی غور کرنا ہوگا ، موجودہ حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی وزیر خارجہ ہی مقرر نہیں کیا گیا۔اس ملک میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے،عوام اس وقت تبدیلی کے حق میں ہے اور ملک کے نوجوان اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیزاتنی زمہ داریاں نہیں نبھا سکتے،اگر وزیر اعظم میں اتنی صلاحیت ہے تو وہ خود امریکا جائیں ۔ طارق فاطمی پہلے میرے ساتھ تھے اور اب نواز شریف کے ساتھ ہیں۔کستان میں اب تبدیلی اور تیسری قوت کی ضرورت ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف بہت مقبولیت کے حامل رہے ہیں ، ان کی مدت میں توسیع کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔پاک آرمی میں ہر کور کمانڈر بہت اچھا ہے،ایک سے بہتر ایک کمانڈر موجود ہے۔پاک فوج میں ملکی دفاع کی پوری صلاحیت ہے،فوج ہر کاروائی کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔

خواتین کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والوں کو اب ان سے شادی کرنا ہو گی ،حکمران جماعت نے ترک پارلیمنٹ میں مسودہ قانون پیش کر دیا

ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی پرزیڈنٹ بش سے ملتا ہوں، میرے ان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ امریکہ کے سابق صدر بش میرے خلاف کوئی سازش کریں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان میں کرزمہ ہے ،وہ لوگوں کو اپنی طرف آٹریکٹ کرتے ہے لیکن وہ خود کو ماہر سمجھتے ہیں اور فیصلے اکیلے ہی کرتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کے مقابل کوئی پارٹی نہیں ہے جبکہ مہاجر کمیونٹی اس وقت پریشان اور بکھری ہوئی ہے، میری ہمدردی ان کے ساتھ ہے۔

مزید :

قومی -