حرمین شریفین مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز ،اسکی حفاظت سعودی عرب سمیت تمام مسلمانوں کی دینی ذمہ داری ہے :سعودی سفیر محمد بن نواف سعید المالکی

حرمین شریفین مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز ،اسکی حفاظت سعودی عرب سمیت تمام ...
حرمین شریفین مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز ،اسکی حفاظت سعودی عرب سمیت تمام مسلمانوں کی دینی ذمہ داری ہے :سعودی سفیر محمد بن نواف سعید المالکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی سفیر محمد بن نواف بن سعید المالکی نے اتوار کے روز مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے دفتر راوی روڈ کا دورہ کیا جہاں مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا ۔ سعودی سفیر کو جمعیت کی دینی ،دعوتی، رفاہی اور ذرائع ابلاغ کے میدان میں جاری سرگرمیوں بارے بریفنگ دی گئی جسے سعودی سفیر نے خوب سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ نے تمام مکاتب فکر کے علما ءکا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین تمام مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکزہے ،اسکی حفاظت سعودی عرب سمیت تمام مسلمانوں کی دینی ذمہ داری ہے ۔سعودی قیادت حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دے رہی ہے ۔سعودی عرب اور پاکستان میں اخوت کا لازوال رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہا ہے۔امت مسلمہ کو اپنے مسائل کا حل قرآن وسنت میں تلاش کرنا ہو گا۔علماء انبیاء کے وارث ہیں‘ دعوت وتبلیغ میں حکمت اور بصیرت سے کام لینا چاہیے۔سعودی عرب اور پاکستان میں اخوت کا لازوال رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہا ہے۔ ملت اسلامیہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے۔حرمین شریفین کا تحفظ ہماری دینی اور ملی ذمہ داری ہے۔ امت مسلمہ کو اپنے مسائل کا حل قرآن وسنت میں تلاش کرنا ہو گا،علماء انبیاء کے وارث ہیں‘ دعوت وتبلیغ میں حکمت اور بصیرت سے کام لینا چاہیے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا‘ ہم یہ خدمات بھلا نہیں سکتے۔ دہشت گردی کے خلاف ہمیں مشترکہ جد وجہد کرنا ہو گی‘ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ تقریب میں حاجی عبدالرزاق، ڈاکٹر عبدالغفور راشد،حافظ عبدالستار حامد، میاں محمود عباس ، مولانا عبدالباسط شیخوپوری، پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی ،قاری عبدالمتین اصغر،حاجی نذیر انصاری ، قاری صہیب میر محمدی،اویس رؤف ، محمود ابوتراب ،نجیب اللہ ،مولانا انس مدنی، حافظ بابر فاروق رحیمی ،میاں راشد ودیگر بھی موجود تھے ۔

مزید :

قومی -