متحدہ کی علیحدگی پر افسوس ، جواب دے سکتے ہیں مگر مفاہمت پر عمل پیرا ہیں :شرجیل میمن

متحدہ کی علیحدگی پر افسوس ، جواب دے سکتے ہیں مگر مفاہمت پر عمل پیرا ہیں ...
متحدہ کی علیحدگی پر افسوس ، جواب دے سکتے ہیں مگر مفاہمت پر عمل پیرا ہیں :شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیر اطلاعات وزیر اطلاعات  شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلاول نے مفاہمت کی سیاست کی بات کی مگر متحدہ کو پیغام سمجھ نہیں آیا ،متحدہ کا سندھ حکومت سے علیحدگی پر افسوس ہے، ان کی جانب سے عائد کئے جانے والے الزامات من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں، پیپلز پارٹی نے ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر کام کرنے کا آغاز کیا گیا مگر اس کا منفی جواب دیا گیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں, ایم کیو ایم اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری کے خاندان سے زیادہ کسی نے قربانی نہیں دی اور نہ کوئی دے سکتا ہے اور دوسرے لیڈروں کی طرح ہمارے لیڈروں نے دوسرے ملکوں کی شہریت نہیں لی۔انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے والوں کو چاہیے کہ تنقید سننے کی بھی ہمت رکھیں صرف کرنے کی نہیں جہاں تک خورشید شاہ کی بات ہے انہوں نے اپنے بیا ن پر معافی مانگی اور بیان کی وضاحت بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ کے الزامات پر ہمارے کارکنوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ہم چاہیں تو اس کا بھرپور جواب دے سکتے ہیں مگر ہم لیڈرشپ  کی طرف سے مفاہمت کے حکم پر عمل پیرا ہیں اور اور تنقید برائے تنقید کی بجائے نیک نیتی سے مفاہمت کو ہی جاری رکھیں گے،ہمیں پنجاب اورسندھ کے خلاف متحدہ قائدین کے تمام بیانات یاد ہیں مگر کسی کی دل آزاری نہیں چاہتےاس لئے اس طرح کی بیان بازی نہیں کرنا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھی آزادکشمیر میں اور گلگت بلتستان میں متحدہ قومی موومنٹ ہماری حکومتی اتحادی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -