کشمیر کو ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیاگیا ہے:محمد یاسین ملک
سرینگر (این این آئی) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہاہے کہ کشمیر کو ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیاگیا ہے جہاں نام نہاد جمہوریت کے نام پر پر امن سیاسی سرگرمیوں کی کوئی اجازت نہیں ۔
غزہ کی پٹی میں سیکیورٹی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے علاقے میں بھرتیوں کا آغازکر دیا گیا ہے: حسین الشیخ
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وادی کشمیرمیں گزشتہ 2 ماہ سے خواتین کے بال کاٹنے کے مذموم واقعات مسلسل جاری ہیں تاہم نا معلوم عناصر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ہمارا سماج لگاتار خوف و دہشت کے عالم میں ہے لیکن کٹھ پتلی انتظامیہ اور پولیس بے حس اور بے بس نظر آرہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ گویا انہیں کچھ معلوم ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک سینکڑوں خواتین نامعلوم دشمن کے حملے کا شکار ہوچکی ہیں تاہم پولیس جو نقاب پہنے پتھراؤ کرنے والے نوجوانوں کی فورانشاندہی کرکے انہیں جیلوں میں ڈال دیتی ہے ، جو ہر حملے اور ہرکارروائی کے پیچھے کارفرما غائب ہاتھوں کو ایک لمحے میں تشت از بام کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔