آرمی چیف کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے لیے 3 لاکھ روپے عطیہ کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے لئے3لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلان انہوں نے سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں کے لئے منعقدہ خصوصی پروگرام میں کیا۔
مستونگ میں بم دھماکہ،12افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں اور بچیوں کے لیے پروگرام خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ عائشہ قمرباجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف کی اہلیہ نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے لیے 3 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں پہلے سویٹ ہوم سینٹر کا افتتاح ہونے والا ہے، انہوں نے شمالی وزیرستان میں سویٹ ہوم سینٹرکے قیام میں تعاون پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔