چین کے صدر کا دورہ پاکستان، 20نکاتی اعلامیہ جاری

چین کے صدر کا دورہ پاکستان، 20نکاتی اعلامیہ جاری
چین کے صدر کا دورہ پاکستان، 20نکاتی اعلامیہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کا 20 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور چینی صدر نے پاک چین تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور  پاک چین اقتصادی ر اہداری میں پیشرفت پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیئے کے مطابق پاکستان نے سلک روڈفنڈز کے قیام کا خیرمقدم کیا جبکہ چین نے پاکستان کی معاشی بہتری کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ سال دو طرفہ تجارت 20 ارب ڈالر تک لے جانے، باہمی تجارت کے معاہدے پر مذاکرات کا دوسرا دور جلد شروع کرنے اور عدم توازن ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
چین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا اور دونوں ممالک نے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف مل کر لڑنے فیصلہ کیا ۔ اعلامئیے میں کہا گیا ہے کہ پاک چین دوستی سٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل ہو چکی ہے، پاکستان کےساتھ دوستی چین کی خارجہ پالیسی کا ترجیحی نقطہ ہے اور پاکستان کی سلامتی، خودمختاری کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
چین نے پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو خطے میں استحکام اور ترقی کی ضمانت قرار دیا۔ دونوںممالک نے باہمی مفادات کیلئے رابطوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ اعلامیے میں پاکستان نے چین کے ساتھ دوستی کو خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو قرار دیتے ہوئے چین کی سالمیت اور خودمختاری کی بھرپور حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -