پاناما پیپرز چوری شدہ کاغذات ہیں جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، عمران خان، سراج الحق اور ماسی مصیبتے نے اپنی اپنی عدالت لگاکر عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی: سعد رفیق

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کی بنیاد پر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا تھا حالانکہ یہ چوری شدہ دستاویزات ہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ، عمران خان، سراج الحق اور ماسی مصیبتے نے اپنی اپنی عدالت لگاکر عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی.

پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی جانب سے پریس کانفرنس کاانعقاد کیا گیا ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے پوری قوم کو ہیجان میں مبتلا کیا گیا، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جمہوری نظام کو تلپٹ کرنے کے لئے دھرنے، الزام تراشی اور گالیوں کا سہارا لیا او ر انہیں اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے عدالت عالیہ سے من مرضی کا فیصلہ لینے کی کوشش کی گئی۔سپریم کورٹ کی جانب سے دئیے گئے فیصلے کے بعد آج ایک بار پھر سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی اور ہمارے قائد سرخرو ہوکر قوم کے سامنے آئے ہیں ۔ کل وزیر اعظم پاکستان کی کامرانی اور پاکستان کی کامیابی کے لئے مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں یوم تشکر منائے گی۔ ن لیگی قیادت،کارکن اورسپورٹرزاللہ کا شکرادا کرتے ہیں۔نماز جمعہ کے بعد ملک کے طول و ارض میں شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گے۔

جے آئی ٹی کی شرمناک تاریخ عوام کے سامنے ،اس میں کام کرنے والا ہر شخص وزیر اعظم کے ما تحت ہے:طاہر القادری
سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی بھی انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا وہ سوشل میڈیا پر یلغار کرکے خوابوں میںوزیر اعظم بنے ہوئے ہیں۔خان صاحب وزیر اعظم بننے کے شارٹ کٹس کی تلاش میں مصروف ہیں، وزارت اعظمی ہی ان کی سب سے بڑی خواہش ہے ، وہ خواہش نہیں کریں گے تو کیا کریں گے، ان پر اس خواہش کے بعد پاگل پن کے دورے پڑھنا شروع ہوگئے وہ مجنونانہ حرکتیں شروع کر دیتے ہیں۔ دھرنوں کے ذریعے سپریم کورٹ پر چڑھائی کی گئی، چند ہزار جنونیوں نے اسلام آباد میں کفن پہنے ، قبریں کھودیں، سپریم کورٹ پر شلواریں لٹکائی گئیں ان حرکتوں سے پاکستان کی توہین کی گئی اور پوری دنیا میں پاکستان بدنام ہوا ۔ مسلم لیگ (ن) نے اس وقت بھی فہم و فراست کے ساتھ معاملات کو ہینڈل کیا۔تب بھی یہ لوگ ناکام لوٹے، اس احمقانہ تجربے کے بعد جس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

وزیر اعظم کو دو ججز کی جانب سے نا اہلی کا سرٹیفیکیٹ مل گیا،وہ اس قابل نہیں کہ ممبر اسمبلی رہ سکیں،بطور ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے: افتخار چوہدری
وفاقی وزیر ریلوے نے سابق صدر آصف علی زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، آصف زرداری عدالتی فیصلے کیخلاف بات کرنے پرمعافی مانگیں۔ زرداری صاحب آپ کا کھاتا ڈھکا ہے اسے ڈھکا ہی رہنے دیں ،نواز کے نام کے ساتھ شریف اور آپ کے نام کے ساتھ زر لگتا ہے۔زرداری صاحب آپ کو تو کوئی کام آتا ہی نہیں کم از کم کھانا ہی بند کردیں۔زرداری صاحب،آپ عزیر بلوچ کے سوالوں کا جواب دیں، آپ شیشے کے گھرمیں بیٹھے ہیں، کراچی کچرے کا ڈھیر، سندھ کے دوسرے شہرکھنڈربن چکے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کی وجہ سے کراچی اوربلوچستان کا امن واپس آرہا ہے،اسٹاک ایکسچینج میں نئے رکارڈ بن رہے ہیں۔

سعودی عرب کی حکومت نے متعدد شاپنگ مالز میں غیر ملکیوں کو ملازمت کرنے سے روک دیا
سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے خود کو اور اپنے خاندان کو عدالت کے سامنے پیش کیا، پاناما پیپرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، عمران خان نے سات مطالبات کیے، تمام مسترد ہوئے، عمران خان نے منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت نہیں دیا، عدالت نے عمران خان کی استدعا مسترد کردی، دنیا کے ملکوں میں حکمران عدالتوں کے سامنے پیش ہوتے ہیں، عدالتی فیصلے پر من وعن عمل کیاجائےگا، سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کے سب پابند ہیں، اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدالتوں کے فیصلوں کو نہ ماناگیاتوملک جنگل بن جائےگا۔ آج عمران خان نے میڈیا سے بات بھی نہیں کی، پاناما شورکے باوجودچکوال کے الیکشن زیادہ ووٹ ملے، جلنے کے بجائے خیبرپختونخوا کے لوگوں کی خدمت کریں، ہم سپریم کورٹ سے سر خروہوکرنکلے ہیں اورآپ ہمیں دھکادیناچاہتے ہیں؟ مریم نوازکے بار ے میں بہتان تراشی کی گئی،آج کے فیصلے میں ان کاذکرنہیں.

گھاس منڈی کے قریب معلوم ملزمان کی فائرنگ ، 2پولیس اہلکارشہید
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اداروں اور لوگوں کی تضحیک کی ، اللہ تعالیٰ عمران خان کو ہدایت دے۔پانامہ لیکس جھوٹ پر مبنی کیس تھا۔سپریم کورٹ نے تمام جھوٹے الزامات کو مسترد کردیا ۔ عمران خان نے ہمیشہ بہتان تراشی،جھوٹ اورالزامات کی سیاست کی، انہوں نے اقتدارکی حسد میں منتخب وزیراعظم پرالزامات لگائے، وزیراعظم نے جھوٹے الزامات کا بردباری سے مقابلہ کیا۔نواز شریف واحد سیاست دان ہیں جنہوں نے 3نسلوں کا حساب دیا ہے۔عمران خان نے اوئے اور بدتمیزی کی سیاست شروع کی ۔ انہوں نے سب کچھ اقتدار کے حسد میں کیا ۔خان صاحب ! اشتعال انگیزی ہمارا وطیرہ نہیں ہے۔عمران خان کو چکوال میں عوامی فیصلے کو سمجھ لینا چاہئے ۔انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم استعفیٰ کیوں دیں ، فیصلے کے بعد نواز شریف وزیر اعظم رہنے کے اہل ہیں۔ مسلم لیگ (ن) عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

’’میں نواز شریف سے کہہ رہا ہوں کہ 60 دنوں کے چکر میں نہ پڑوورنہ یہ فیصلہ تمہیں تباہ کردے گا‘‘ نواز لیگ کے اہم ترین رہنما نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر وزیراعظم بھی پریشان ہوجائیں گے

مسلم لیگ کے رہنماءدانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آپ نے جو کچھ8ماہ تک میرے اورمیرے خاندان کےساتھ کیاہے اس پرہاتھ جوڑکرمعافی مانگیں گے۔ عمران خان دیکھ لیں کہ فیصلے میں مریم نوازکاکہیں ذکرنہیں۔ فیصلے میں مریم نواز کا نام کہاں ہے،یہ بتائیں؟ عمران خان کووزیراعظم کی شیروانی پہننے اورتھیٹرلگانے کا بہت شوق ہے ۔عمران خان انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند کی مثال ہیں۔انہوں نے قوم کو بیوقوف بنایا اور وقت ضائع کیا ۔ہم نے پہلے بھی کہاتھاعمران خان کےالزامات جھوٹ اورفریب ہیں ، اخباری تراشوں اورپکوڑے کے کاغذوں کے سواان کے پاس کچھ نہیں تھا۔عمران خان اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔ ہم عمران خان اورجہانگیرترین کوبھی احتساب پرمجبورکریں گے۔میں نے پورے پاکستان کو بتایا کہ یہ جھوٹ اور فریب ہے۔