قطری خط نواز شریف اور ان کے بچوں کیلئے مزید تباہی کا باعث بنا:جسٹس آصف سعید کھوسہ

قطری خط نواز شریف اور ان کے بچوں کیلئے مزید تباہی کا باعث بنا:جسٹس آصف سعید ...
قطری خط نواز شریف اور ان کے بچوں کیلئے مزید تباہی کا باعث بنا:جسٹس آصف سعید کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناماکیس کے فیصلے میں جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے اپنے نوٹ میں کہاہے کہ وزیر اعظم کے اپنے بچوں کی لندن میں جائیداد سے متعلق بیانات میں تضادات ہیں، 93اور96 میں وزیر اعظم کے بچے اس قابل نہیں تھے کہ وہ لندن میں جائیداد رکھ سکتے، نیب وزیر اعظم کے خلاف تفتیش شروع کرے، وزیر اعظم کے بیانات پر یقین کرنا ممکن نہیں ہے،قطری خط نواز شریف اور ان کے بچوں کیلئے مزید تباہی کا باعث بنا،قطری خط سے امیدیں لگائی گئیں کہ وہ سارے الزامات دھو دے گا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے نوٹ میں اصغر خان کیس کا بھی حوالہ دیا ،انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کرپشن کر کے چھپانے کے طریقے بدل گئے ہیں، میری دانست میں طارق شفیع کا بیان حلفی بوگس ہے،کہا جاتا ہے دنیا میں کوئی ایسی برائی نہیں جس کا علاج موجود نہ ہو، پاناما کیس ایک جملے کے گرد گھومتا ہے”عظیم کامیابی کا راز وہ جرم ہے جو کبھی پکڑا نہیں گیا۔
ان کا کہناتھا کہ احتساب کے اداروں کو اپنا غلام بنایا ہوا ہے،قطری خط عدالت پر کسی بم کی طرح گرایا گیا،پاناما کیس ان حکمرانوں کیلئے وارننگ ہے جو طاقت کا غلط استعمال کرتے ہیں،قطری خط نواز شریف اور ان کے بچوں کیلئے مزید تباہی کا باعث بنا،قطری خط سے امیدیں لگائی گئیں کہ وہ سارے الزامات دھو دے گا،سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے پاس موجود ثبوت پر نیب تفتیش کر سکتا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ عوام، عوامی نمایندوں،سپریم کورٹ کے سامنے وزیر اعظم ایماندار نہیں رہے،آرٹیکل 62 کے تحت ایماندارنہ ہونے کے باعث وزیر اعظم نااہل ہو گئے،الیکشن کمیشن وزیراعظم کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرے ،الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد وہ وزیر اعظم بھی نہیں رہیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -