ڈان لیکس کی رپورٹ24 اپریل کوپیش ہوگی، طارق فاطمی کو ہٹائے جانے کا امکان: نجی ٹی وی دنیا نیوز کا دعویٰ

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ 24 اپریل کو پیش کی جائے گی جس کے بعد طارق فاطمی کو باقاعدہ طور پر دفتر خارجہ سے ہٹا دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کیے گئے کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے جو 24 اپریل کو پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میںقومی سلامتی کی خبر لیک کرنے کا ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کو قرار دیا گیا ہے۔

’’میں نواز شریف سے کہہ رہا ہوں کہ 60 دنوں کے چکر میں نہ پڑوورنہ یہ فیصلہ تمہیں تباہ کردے گا‘‘ نواز لیگ کے اہم ترین رہنما نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر وزیراعظم بھی پریشان ہوجائیں گے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طارق فاطمی نے متنازعہ خبر کے مندرجارت بغیر اجازت ڈان اخبار کے صحافی کو لکھوائے۔ 24 اپریل کو رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد طارق فاطمی کودفتر خارجہ سے ہٹانے کا باضابطہ اعلان کیاجائے گا۔