پاکستان عوامی تحریک کی ریلیاں اپنی منزل کی جانب رواں دواں،تھوڑی دیر بعد ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب کرینگے

قومی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کی ”قصاص تحریک“ریلیاں نکل پڑیں ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری خطاب کریں گے۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کی ”قصاص تحریک“ریلیاں نکل پڑیں ہیں،لاہور،فیصل آباد،بھکر،سکھر،سرگودھا،لاڑکانہ،کراچی ،جھنگ،ڈی آئی خان اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں اپنی منزل کی جانب روں دواں ہیں،ریلیوں میں بڑی تعداد میں بچے،عورتیں، بوڑھے اور جوان شامل ہیں،ریلیوں کے اختتامی مقام پر قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب کریں گے۔