نیب آفس میں پیشی کا وقت ختم، شریف خاندان کا کوئی فرد پیش نہ ہوا، آخری نوٹس جاری کیا جائیگا، نیب حکام

نیب آفس میں پیشی کا وقت ختم، شریف خاندان کا کوئی فرد پیش نہ ہوا، آخری نوٹس ...
نیب آفس میں پیشی کا وقت ختم، شریف خاندان کا کوئی فرد پیش نہ ہوا، آخری نوٹس جاری کیا جائیگا، نیب حکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)شریف فیملی کی نیب آفس میں پیشی کا وقت ختم ہو گیا لیکن شریف خاندان کی جانب سے کوئی شخص پیش نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے لندن فلیٹس سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کے صاحبزادوں حسین اور حسن، صاحبزادی مریم نواز، ان کے داماد کیپٹن (ر)صفدراور اسحاق ڈار کو طلب کر رکھا تھا لیکن شریف فیملی کا کوئی شخص پیش نہ ہوا۔
ڈی جی نیب شہزادسلیم کی سربراہی میں 6رکنی ٹیم دن 2 بجے تک تحقیقات کیلئے آفس میں موجود رہی اور تحقیقات کا وقت ختم ہونے کے بعد واپس چلی گئی ،نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو ایک اور نوٹس کیا جائے گا اگر پھر بھی پیش نہ ہوئے تو عدم پیشی پر 8 ستمبر کو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -