”آج میں یہ چیز آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔۔۔“ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس شروع کرتے ہی پرویز رشید کے پیروں تلے سے زمین نکال دی

”آج میں یہ چیز آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔۔۔“ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس ...
”آج میں یہ چیز آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔۔۔“ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس شروع کرتے ہی پرویز رشید کے پیروں تلے سے زمین نکال دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس جاری ہے جن کا کہنا ہے کہ بہت سے ذی شعور لوگوں کو وزارت داخلہ کی اتھارٹی اور طاقت کا علم نہیں اور وہ خصوصی مہربانی کے باعث مجھ پر تنقید کے تیر چلاتے رہے، آج اپنی وزارت کے سوا چار سال کا ریکارڈ پیش کرنا چاہتا ہوں اور یہ واضح کرتا ہوں کہ وزارت داخلہ کے پاس کوئی ایگزیکٹو اتھارٹی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”عمران خان نے مجھے بھی نازیبا پیغامات بھیجے“ عائلہ ملک بھی میدان میں آ گئیں لیکن ۔۔۔
انہوں نے کہا کہ آج میں وزارت داخلہ کا سوا چار سال کا ریکارڈ رکھنا چاہتا ہوں۔ سب سے پہلے تو اللہ تعالیٰ نے مجھے پاکستانی عوام کی خدمت کرنے کی توفیق بخشی اور اس کے بعد پارٹی لیڈر شپ نے موقع دیا۔ میں نے سوا چار سالوں میں اپنی کارکردگی یا وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے آج تک بریف نہیں کیا اور اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی کوشش نہیں کی۔ بہت ساری چیزوں کا گاہے بگاہے ذکر ضرور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کاﺅنٹی میچ میں فیلڈر نے محمد عامر کا کیچ چھوڑا تو وہ شدید غصے میں آ گئے اور پھر ایسی حرکت کر دی کہ کھلاڑیوں سمیت سٹیڈیم میں موجود شائقین کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، کمنٹیٹر بھی پریشان ہو گئے
انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے بھی اور آپ کیلئے بھی بہت ضروری ہے کہ جو سوا چار سال کے دوران وزارت داخلہ میں ہوا، وہ آپ سب کے سامنے رکھوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ذی شعور لوگوں کو وزارت داخلہ کی اتھارٹی اور طاقت کا علم نہیں اور خصوصی مہربانی کے باعث مجھ پر تنقید کے تیر چلاتے رہے، یہ بنیادی نقطہ جانے بغیر کہ وزارت داخلہ کی قانونی و آئینی حدود کیا ہیں۔

مزید :

قومی -