مسلم لیگ(ن) میں اختلاف ضرور مگر دراڑ نہیں ہے:طارق فضل چوہدری

مسلم لیگ(ن) میں اختلاف ضرور مگر دراڑ نہیں ہے:طارق فضل چوہدری
مسلم لیگ(ن) میں اختلاف ضرور مگر دراڑ نہیں ہے:طارق فضل چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت اور رمسلم لیگ(ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ میں اختلافات اور نفرتوں کا فروغ ہمارے سیاسی مخالفین کا خواب ہے جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا، ن لیگ میں اختلاف ضرور ہے مگر پارٹی میں کوئی دراڑ نہیں،مسلم لیگ(ن) مکمل طور پر متحد ہے جبکہ شریف خاندان میں بھی کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ، حمزہ شہباز شریف پارٹی میں اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

چوہدری نثارایک ہنڈی میں دو حلوے پکانے کی کوشش کر رہے ہیں : شیری رحما ن
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام”نیا پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات کی خبریں چلا کر پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا ، سیاست دان دعوے کر رہے تھے کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ن لیگ کے پچاس ایم این اے ایک طرف اور پچاس دوسری طرف جا رہے ہیں،ان کو اس وقت شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دینے کے لئے لیگی رہنماءاپنے بچوں کی شادیاں چھوڑ کر اسمبلی آئے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ایک جمہوری فرد ہیں جو اپنے اختلافات کا اظہار پارٹی کے اندر رہ کر رہے ہیں ، وہ سیاست چھوڑ سکتے ہیں مگر نواز شریف کو  چھوڑ نہیں سکتے ، ان پر تنقید کی جاتی رہی ہے اس لئے انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر بھی اپنی وزارت کے حوالے سے کھل کر اظہار کیا اور اس کی کارکردگی بیان کی جبکہ آج کی پریس کانفرنس میں بھی اپنی وزارت کے حوالے سے بات کی جو کہ ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے،جبکہ میاں نواز شریف کوئی جرم نہیں کر رہے ، انہوں نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے ، وہ پارلیمنٹ کی خود مختاری کے لئے جد وجہد کر رہے ہیں،  جب کچھ جج عدالتوں میں تھے اور بعض گھروں میں نظر بند تھےتب عدلیہ بحالی کے لئے نواز شریف ہی باہر نکلے تھے۔

مزید :

قومی -