”چوہدری نثار کہتے ہیں کہ وہ موبائل فون نہیں رکھتے اور ۔۔۔“سینئر صحافی طلعت حسین نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہا جائیںگے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے سے متعلق کسی بھی خبر کی تصدیق کے لیے صحافیوں کو پہلے ان سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تو سینئر صحافی مبشر زیدی اور طلعت حسین نے بھی چوہدری نثار سے رابطہ نہ ہوپانے کا شکوہ کردیا ۔تفصیل کے مطابق آج اہم پریس کانفرنس میں چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ دنوں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ،اس کے بعد طرح طرح کی بیانات سامنے آئے جن میں سے اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں تھے ۔ان کا کہنا تھا کہا کہ ایسے بیانات کے حوالے سے کسی ایک بات کی وضاحت کرتا تو دیگر کی نہ کر پاتا ،میڈ یا کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر میرے حوالے سے کوئی بات سنیں تومیڈ یا پر نشر کرنے سے پہلے میرے سے تصدیق ضرور کر لیا کریں۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان میں“سینئر صحافی مبشر زیدی نے شکوہ کیا کہ آج چوہدری نثار نے کسی خبر سے متعلق تصدیق کے لیے درخواست کی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جب کبھی بھی چوہدری نثار یا ان کے ترجمان سے رابطے کی کوشش کی جائے تو وہ نہیں ملتے ۔اس موقع پر طلعت حسین نے کہا کہ چوہدری نثار کہتے ہیں میرے پاس موبائل فون نہیں ہے اور وہ اس بات کو بہت کمال سمجھ کر اپنے آپ کو تھپکی بھی دیتے ہیں ۔
مزید خبریں :وزارت سے علیحدہ ہونے کی کوئی وجہ تھی ،یہ وقت اس وجہ کی تشہیر کے لیے مناسب نہیں ،سینئر صحافی کے سوال پر چوہدری نثار کا جواب