مسلمانوں کا قتل ناجائز،سانحہ پشاور کے حملہ آور اللہ سے معافی مانگیں: ڈاکٹر عثمان کی وصیت
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جی ایچ کیو حملہ کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے عقیل عرف ڈاکٹر عثمان نے اپنی وصیت میں کہا ہے کہ اسلام ہر گز مسلمانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا اور ہم اپنے کئے پر شرمندہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پھانسی سے قبل پولیس کو دیےگئے حتمی بیان میں دہشت گرد کا کہنا تھا کہ پشاور میں بچوں کا قتل عام کرنے والے اللہ سے معافی مانگیں کیونکہ وہ درحقیقت ظلم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ عقیل نے اپنے وصیتی بیان میں اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ اگر ہمارے جرم پر معاف کر دیا جائے تو واپس جا کر اپنے ساتھیوں کو بھی یہ راستہ ترک کرنے کا کہیں گے۔
عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کوپھانسی، خصوصی مناظر جاری