دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:راحیل شریف
راولپنڈی (مانیڑنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں پر تعینا ت جوانوں کے عزم دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے آسمان سے بھی بلند ہیں ۔خیبر ایجنسی میں جنرل راحیل شریف نے ایس ایس جی کمانڈوز سے ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی جیسی لعنت کو ختم کر ہی دم لیں گے ،جب تک دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں کریں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔