نیب نے حدیبیہ پیپرزملز،رائیونڈ اسٹیٹ ریفرنس کاریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

نیب نے حدیبیہ پیپرزملز،رائیونڈ اسٹیٹ ریفرنس کاریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع ...
نیب نے حدیبیہ پیپرزملز،رائیونڈ اسٹیٹ ریفرنس کاریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے حدیبیہ پیپرزملز،رائیونڈ اسٹیٹ ریفرنس کاریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا،سپریم کورٹ نے چیرمین نیب اورچیرمین ایف بی آر کو 21 فروری کو طلب کررکھا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پراسیکیوٹرجنرل اورچیرمین کی اپیل نہ کرنے کارکارڈ سربمہر لفافے میں جمع کرایاگیا، پراسیکیوٹرجنرل کی رائے پرچیرمین نیب کے اپیل نہ کرنے کے فیصلے کا رکارڈ شامل ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سربمہر رپورٹ میں اپیل نہ کرنےکی پراسیکیوٹرجنرل کی قانونی رائے شامل ہے، لاہورہائیکورٹ کےفیصلوں کی نقول بھی رکارڈمیں جمع کرائی گئی ہے۔

پی ٹی آئی ٹیکس چوری میں لگی ہے، عدالت اور قوم کا وقت برباد کیا جارہا:دانیال عزیز

16 نومبر2000 کے چیرمین نیب خالد مقبول کی منظوری ، عبوری اورحتمی تحقیقاتی رپورٹس اورگواہان کی فہرست، چیرمین نیب سیدمحمدامجدکی 27مارچ2000کی ریفرنس دائرکرنیکی منظوری بھی شامل ہے، دوسراریفرنس 7/2000 رائے ونڈاسٹیٹ سے متعلق ہے، 5/2000 حدیبیہ پیپرزملزسے متعلق ریفرنس ہے، رکارڈمیں ریفرنس نمبر5/2000 میں عبوری اور حتمی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائی ہے۔

مزید :

قومی -