عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن میں درخواست ...
عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، جھوٹ،تعصب پرمبنی الزامات،عمران خان کوذاتی حیثیت میں طلب کرکے جواب دہی کی جائے، اگریہ سلسلہ جاری رہاتو آئینی اداروں کی ساکھ متاثرہوسکتی ہے، کسی شخص یا جماعت کو آئینی اداروں کی تضحیک کا کوئی حق نہیں، عمران خان کوآئینی اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی سے روکا جائے، درخواست بانی رکن تحریک انصاف اکبرایس بابرکی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

ہم دنیا سے بنیاد پرست اسلامی دہشتگردی کا نام ونشان مٹا دیں گے:ڈونلڈ ٹرمپ

مزید :

قومی -