میرے صبر کا امتحان نہ لیا جائے, جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی تمہارا احتساب کوئی نہیں مانے گا: وزیر اعظم نوازشریف

میرے صبر کا امتحان نہ لیا جائے, جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی تمہارا احتساب کوئی ...
میرے صبر کا امتحان نہ لیا جائے, جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی تمہارا احتساب کوئی نہیں مانے گا: وزیر اعظم نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیر بالا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان صبح اٹھتے ہی استعفیٰ کی بھیک مانتے ہیں ۔”میرے صبر کا امتخان نہ لیا جائے “۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر بالا میں لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو تکلیف سے بچانے کیلئے سات سال جلاوطنی برداشت کی ، ملک کو ترقی سے محروم رکھنے والے سیاست کے قابل نہیں ۔
وزیر اعظم نوازشریف نے دیر بالاتک گیس کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے دشمن تما م الیکشنز میں مسترد شدہ ہیں ۔ احتساب نہیں استحصال ہو رہا ہے ، اب یہ تماشا بند ہو جانا چاہیے۔ جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی تمہارا احتساب کوئی نہیں مانے گا ۔مجھے خود علم نہیں کس چیز کا احتساب ہو رہا ہے۔جے آئی ٹی کے ممبران فرشتوں کی طرح صادق اور امین بنے بیٹھے ہیں ۔ہمیں سب سے زیادہ اپنی عزت پیاری ہے۔
ہر روز صبح اٹھ کر استعفیٰ کی بھیک مانگنے والو شرم کرو ، کیا تمہارے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں ۔ کیا میں نے ٹمبر ، درختوں اور سنگ مر مر کے ٹھیکے لیے ہیں ۔2013ءاور2017ءکے پاکستان میں کتنا فرق ہے۔49ہزارپاو¿نڈ لوٹنے والوں کا سرعام احتساب ہونا چاہیے۔

مزید :

قومی -