جے آئی ٹی نے جواب کے لئے پیش ہونیوالوں کے فون ٹیپ کیے اور تضحیک آمیززبان استعمال کی: زاہد حامد

جے آئی ٹی نے جواب کے لئے پیش ہونیوالوں کے فون ٹیپ کیے اور تضحیک آمیززبان ...
جے آئی ٹی نے جواب کے لئے پیش ہونیوالوں کے فون ٹیپ کیے اور تضحیک آمیززبان استعمال کی: زاہد حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں جواب دینے والوں کے فون ٹیپ کیے گئے ،جواب دینے والوں کی نگرانی کی گئی جبکہ تضحیک آمیز رویہ بھی اختیار کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین رضاربانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں بنا ئی جانے والی جے آئی ٹی نے آئین کو روندتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق پر قدغن لگانے کی کوشش کی ۔ جے آئی ٹی میں جواب دینے والوں کی فون ٹیپنگ کی گئی اور ان کی تمام حرکات و حسنات کو باقاعدہ طور پر مانیٹر کیا گیا جس کے باعث شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں انہوں نے سینٹ کو بتایا کہ جے آئی ٹی میں جواب دینے والوں کیساتھ تضحیک آمیززبان استعمال کی گئی جس پر تحفظات ہیں اس بارے میں کوئی واضح حکمت عملی اپناءئی جانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نےکہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ کس کے حکم پر کیا جاتا رہا اور اس کے مقاصد کیا تھے ۔ 

مزید :

قومی -