آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جرمن چیف آف آرمی سٹاف اور وزیر دفاع سے ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جرمن چیف آف آرمی سٹاف اور وزیر دفاع سے ملاقات
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جرمن چیف آف آرمی سٹاف اور وزیر دفاع سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا جرمنی میں تاریخی استقبال کیا گیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جرمن وزارت دفاع آمد کے موقع پر آرمی چیف کا پر تپاک تاریخی استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔جرمن وزارت دفاع میں جنرل راحیل شریف سے جرمن آرمی چیف اور وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے ،عسکری تعلقات اور سلامتی سے متعلق امور پر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جرمن عسکری اور سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو بھی سراہا ۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی گئے ہیں جس کے بعد وہ ایک روزہ دورے پر چیک ری پبلک جائیں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -