وزیرِ داخلہ سے کمانڈنٹ ایف سی کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کیلئے سول آرمڈ فورسز کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں: چوہدری نثار

وزیرِ داخلہ سے کمانڈنٹ ایف سی کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کیلئے سول ...
وزیرِ داخلہ سے کمانڈنٹ ایف سی کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کیلئے سول آرمڈ فورسز کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں: چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (دیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری(ایف سی) کیپٹن (ر) لیا قت علی خان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں فرنٹیئر کانسٹیبلری سے متعلقہ پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق کمانڈنٹ ایف سی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں سول آرمڈ فورسز کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ خیبر پختونخواہ میں امن و امان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے افسروں اور جوانوں نے جو گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں پوری قوم ان کی قدر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے جس کا کریڈٹ موجودہ کمانڈنٹ کے سر ہے۔ ایف سی کی جانب سے گذشتہ ایک سال میں ایک ارب روپے کی بچت کی گئی ہے جو کہ فورس لیڈرشپ کی مثبت پالیسیوں کی مظہر ہے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جدید دور میں سیکیورٹی کے نئے تقاضوں سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ ایف سی کے جوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور روایتی تربیت کے ساتھ ساتھ انکی تکنیکی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -