وزیر اعظم استعفیٰ دے کر خود کو احتساب کے لئے پیش کریں، عمران خان حکومت کے سب سے بڑے حمایتی ہیں:خورشید شاہ

وزیر اعظم استعفیٰ دے کر خود کو احتساب کے لئے پیش کریں، عمران خان حکومت کے سب ...
وزیر اعظم استعفیٰ دے کر خود کو احتساب کے لئے پیش کریں، عمران خان حکومت کے سب سے بڑے حمایتی ہیں:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم فی الفور استعفیٰ دے کر نیا وزیر اعظم نامزد کریں۔میاں صاحب کو معلوم ہے ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں۔ انہوں نے قطر کے معاملے پر ابھی تک اپنی پوزیشن واضح نہیں کی۔ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپوزیشن متحد رہے اور عمران خان کے بعض بیانات متحدہ اپوزیشن کو متاثر کرتے رہے ہیں۔ عمران خان آج بھی کٹہرے میں خود بھی کھڑا ہے اور اتنا ہی ذمہ دارکھڑا ہوا ہے۔ جتنانوازشریف کھڑا ہوا ہے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ عمران خان حکومت کے سب سے بڑے حمایتی ہیں۔

لندن کی سڑکوں سے لے کر کراچی میں سرفراز احمد کے گھر تک پوری دنیا میں پاکستانی نوجوانوں کا روزنامہ پاکستان کے گانے پر رقص ،ویڈیوز دیکھ کر آپ کا بھی دل باغ باغ ہو جائے گا
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھی بلاواسطہ قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔ فارن فنڈنگ کر کے قانون کے ساتھ مذاق کیا ہے۔عمران خان خود بھی چوری کے زمرے میں آتا ہے اس کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بعض سیاستدانوں کا پیپلز پارٹی کو چھوڑنا نئی بات نہیں پیپلز پارٹی کے اوپر پہلے بھی ایسا وقت آیا کہ پنجاب میںلوگ چھوڑ کر چلے گئے عمران خان کی سیاست پانی میں بلبلے کی ماند ہے اگر عمران خان کی سیاست کو دیکھنا ہے تو کے پی کے میں جا کر دیکھیں چار سال میں جو اس نے کے پی کے کا حال کیا ہے سب کے سامنے ہے اگر خدانخواستہ عمران خان کو مرکزمیں حکومت مل جاتی ہے تو شاید ہم نواز شریف کو بھول جائیں۔

آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی 2021ءکا بھارت میں انعقا د ناممکن نظر آرہا ہے: ڈیوڈ رچرڈسن
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ اصولی فیصلہ تھا فیصلہ ہوا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر براہ راست نشر کی جائے گی حکومت نے کوشش کی کہ اپوزیشن بجٹ اجلاس میں موقف نہ دے بجٹ اجلاس میں حکومت کی بھڑکیں بے نقاب کرنے کی کوشش کی ہم کو بجٹ اجلاس میں کئی قراردادیں پیش کرنا تھیں۔نواز شریف وزیر اعظم ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اپوزیشن لیڈر بات کر رہا ہے وزیر اعظم نے لکھی ہوئی تقریر پڑھی وہ اپنے ذہن سے سچائی بیان نہیںکرتے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ابھی تک شفاف طریقے سے کام کر رہی ہے ہم نے جے آئی ٹی کو ہمیشہ سپریم کورٹ کا حصہ سمجھا ہے میاں صاحب کو معلوم ہے کہ ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں قطر کے معاملے پرپاکستان نے ابھی تک اپنی پوزیشن واضح نہیں کی ،وزیر اعظم کو فی الفور استعفی دے دینا چاہیے یہ لوگ تو زمین تنگ کرنے والے ہیں یہ طاقتور لوگ ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -