مریم نوازکی قطری شاہی فیملی کی شیخا دانا بنت حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز نے قطری شاہی خاندان کی شیخا دانا بنت حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف اور امیر قطر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کے بعد مریم نواز نے قطری شاہی فیملی کی شیخا دانا بنت حمد بن خلیفہ الثانی سے وان آن ون ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔

امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کیخلاف عدالتی فیصلے کے بعد ٹرمپ کو ایک اوردھچکا لگ گیا

اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”شیخا دانا بنت حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی “۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخا دانا بنت حمد اہم امور میں اپنے والد کی معاونت کر تیں ہیں ۔