حج کرپشن کیس : عدالت نے سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو باعزت بری کر دیا

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم اور سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو بری کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپیشل جج سینٹرل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حج کرپشن کیس میں ملوث پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو باعزت بری کرنے کا حکم سنا دیا ، عدالت نےکرپشن کیس میں ملوث سابق ڈائریکٹر جنرل حج راﺅ شکیل اور آفتاب الاسلام کو بھی بری کر دیا ۔

سپریم کورٹ سے مسلم لیگ نواز کیلئے بڑی خوشخری آگئی ، فیصلہ سنا دیا گیا

حج کرپشن کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں جسٹس محسن اخترکیانی نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا ۔
یا د رہے سپیشل جج سینٹرل نے حج کرپشن کیس میں سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو 14سال قید کی سزا سنائی تھی جسے انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا جہاں آج عدالت نے انکے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے حامد سعید کاظمی کی اپیل پر 15روز میں کیس کو نمٹانے کی ہدایت کر دی ۔