وزیر اعظم نوازشریف نے پاک افغان سرحد کھولنے کا حکم دیدیا

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف نے پاک افغان سرحد کھولنے کا حکم دیدیا ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے پاک افغان سرحد فوری کھلونے کے احکامات جاری کر دیے ۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف افغان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ،پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے افغانستان میں دیر پا استحکام ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں کو زیادہ دیر تک بند رکھنا عوامی اور معاشی مفاد ات کے منافی ہے ، خیر سگالی جذبے کے تحت سرحدوں کو فوری کھولنے کا فیصلہ کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے جن وجوہات پر پاک افغان سرحد بند کی گئی ،افغان حکومت ان وجوہات کا تدارک کرے گی ۔

بیت اللہ کے سامنے منگنی کی انگوٹھی پہننے کی شرط پانچ سال بعد پوری ہوگئی