سپریم جوڈیشنل کونسل کے زیر سماعت ریفرنس پر تبصرہ، پیمرا نے ڈان نیوز کے پروگرام ”ذرا ہٹ کے“ پر 3روز کے لئے پابندی عائد کردی

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل ”ڈان نیوز “ کے پروگرام ”ذرا ہٹ کے“ میں سپریم جوڈیشنل کونسل کے روبرو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف دائر ریفرنس پر بات کرنے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی”پیمرا “ نے پروگرام پر 22مارچ2017ءتا 24مارچ 2017ءتین روز کے لئے پابندی عائد کردی۔ڈان کی جانب سے پیمرا کی کمیٹی کے روبرو پیش ہوتے ہوئے آغا بلال اور مبشر زیدی نے عدلیہ کے خلاف کسی قسم کا بیان دینے یا اس کی توہین سے سراسر انکار کیا ہے۔ پیمرا نے ڈان ٹی کو "Time Delay mechanism "کو نافذ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

خاوند نے ساتھیوں سے ملکر بیوی کے آشنا کو قتل کردیا
پیمرا کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ڈان نیوز پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002(ترمیمی ایکٹ2007) کی دفعہ 27کے تحت پابندی لگائی ہے۔ 9مارچ 2017ءکو مذکورہ پروگرام میں اینکرز پرسنز مبشر زیدی، وسعت اللہ خان اور ضرار کھوڑو نے سپریم جوڈیشنل کونسل کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس پر بات کی تھی۔ مذکورہ اینکر پرسنز کا یہ عمل پیمرا آرڈیننس کی متعدد دفعات ، الیکٹرانک میڈیا کوڈ کنڈکٹ201اور سپریم جوڈیشل کونسل کے21نومبر2015کے احکامات کی صریحا خلاف ورزی تھی، پیمرا نے پروگرام کا نوٹس لیتے ہوئے ڈان ٹی وی کو17مارچ2017ءکو پیمرا کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کر اپنا مئوقف پیش کرنے کے لئے طلب کیا تھا۔

’میں اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار خود کو سمجھتاہوں کیونکہ ہم نے اپنی بہو کے ساتھ یہ حرکت کی جسے ہمارا بیٹا برداشت نہیں کر سکا اور پھر ہم نے ۔۔۔‘ 65سالہ باپ نے ایسی کہانی سنا دی کہ جان کر آپ کیلئے بھی آنسو روکنا مشکل ہو جائے گا

ٹی وی چینل کے نمائندگان آغا بلال اور مبشر زیدی نے ڈان کا مئوقف پیش کرتے ہوئے عدلیہ کے خلاف کسی بھی قسم کا بیان اور اس کی توہین سے انکار کیا تھا، تاہم ان کے تحریری جواب کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی اس نتیجہ پر پہنچی کہ مذکورہ پروگرام میں پیمرا قوانین اور سپریم جوڈیشل کونسل کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔پیمرا نے ڈان نیوز کے مذکورہ پروگرام پر تین روز ہ پابندی کے علاوہ ڈان ٹی کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ وہtime Delay mechanismکو بھی مئوثر طور پر نافذ کرے اور ایک ادارتی کمیٹی کے ذریعے پروگراموں میں پیش کئے جانے والے مواد کا باقاعدگی سے جائرہ لے۔ پیمرا احکام کی خلاف ورزی پر چینل کے خلاف پیمرا آرڈی ننس 2002(ترمیمی ایکٹ2007) کی دفعہ 30کے تحت جوکہ لائسنس معطلی سے متعلق ہے کارروائی کی جائے گی۔