چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کے خط پر نوٹس لے لیا: مجیب الرحمان شامی

قومی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف عمران کے سپریم کورٹ کو لکھے جانے والے خط کے جواب میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوٹس لے لیاہے۔ عمران خان کی آواز پوری دنیا میں گونج رہی ہے لیکن اسلام آباد کی کیپٹیل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ان کی آواز نہیں سن رہے۔ سیاست دان قانون سے ماروا نہیں ہیں انہیں قانون کا تابع رہنا چاہیے۔

بنی گالہ میں بے ہنگم تجاوزات کا نوٹس لیا جائے ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو خط لکھ دیا
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر سے گفتگو کرتے ہوئے نامور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف عمران خان کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔ سی ڈی اے کے چیرمین دو عہدے سنبھالے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں دھڑا دھڑ تجاوزات ہورہی ہیں۔ جنگلات کی کٹائی عروج پر ہے۔ شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ شہر اقتدار مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے عمران خان نے اس شہر کی آواز بلند کرکے ایک شہریوں کو خوشی فراہم کی ہے۔ قانون کا مداوا قانون ہی کر سکتا ہے۔ ہم نے اداروں کا بھرم قائم نہیں رہنے دیا۔

حکومت نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو پہلا فیری سروس لائسنس جاری کر دیا
مجیب الرحمان شامی کا مزید کہنا تھا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے جو چوہدری نثار اور وزیراعظم کسی کے تابع نہیں ہے ۔ نیب کا سربراہ حکومت اور اپوزیشن دونوں نے ملک کر لگایا ہے۔ شرجیل میمن کے ساتھ نیب کا رویہ ہتک آمیز اور غیر مناسب تھا ، اسد قیصر ایک نیک نام سیاست دان ہیں گمنام خط کے ذریعے ان کے خلاف نیب کی کارروائی قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کرتی۔گمنام خطوں کی کوئی اہمیت نہیں ایسے خط ردی کی ٹوکریوں میں پھینکے جاتے ہیں۔ اسد قیصر کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈے کو الیکٹرانک میڈیا نے خوب اچھالا ۔ میڈیا کو طوطا مینا کی کہانیاں پیش کرنے کی درست اور تحقیق پر مبنی خبریں پیش کرنی چاہیں۔

سائنسدانوں نے خوبصورت مرد یا خاتون سے شادی کرنے کا انتہائی شرمناک نقصان بتادیا، جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کردیا جس کے بارے میں کبھی کسی نے سوچا بھی نہ تھا
سیاست دان قانون سے ماروا نہیں ہیں ان قانون کا تابع ہونا چاہئے۔نیب کی پنجاب میں کارروائیوں کی خبروں کے بعد رانا ثناءاللہ نے چیخ و پکار شروع کردی تھی۔پولیس نے فاروق ستار کو گرفتار کر لیا تھا تو انہیں رہا کرنے کی بجائے عدالت میں پیش کیا جانا چاہئے تھا اب وہ خود عدالت میں پیش ہوں اس سے عوام میں ان کا اعتماد بحال ہوگا۔

سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کا پہلا سیشن ختم، پاکستان کا رتلے ڈیم کا معاملہ عالمی ثالثی عدالت میں اٹھانے کا عندیہ، بھارت کا متنازعہ ڈیمز پر بات کرنے سے انکار
بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو سمجھ لینا چاہئے جنگیں اور لڑائیاں کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہیں ۔ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادیاں کم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ دائیں بازو کے بھارتی مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات کے سامنے بالکل بے بس ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں مودی کی لگائی گئی آگ سارے بھارت کو خاکستر کردے گی۔ پاکستانی اشرافیہ سے اسلامی اقدار کو خطرہ ہے جبکہ بھارتی اشرافیہ سے ہندوستان میں موجود مسلمانوں کے وجود کو خطرہ ہے۔