عالمی یوم مسرت پاکستان ایک بار پھر بھارت پر بازی لے گیا، اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کردی

قومی

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی یوم مسرت پردنیا کے خوش عوام کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ممالک کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ رینکنگ کے مطابق پاکستانی شہری بھارتی شہریوں سے زیادہ خوش و خرم ہیں۔ رپورٹ میں ناروے پہلے، پاکستان80ویں جبکہ بھارت 122ویں نمبر پر ہے جبکہ گذشتہ سال پاکستان کا92واں اور بھارت کا118واں درجہ تھا ۔ یوں پاکستان میں 12درجے بہتری ہوئی ہے جبکہ بھارت کی ریکنگ میں 30درجے تنزلی ہوئی ہے۔

حکومت نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو پہلا فیری سروس لائسنس جاری کر دیا
اقوام متحدہ ہر سال عالمی یوم مسرت پر دنیا بھر میں شہریوں کی خوشحالی، روایتی اور سماجی رویوں ، صحت مند طرز زندگی،خود اعتمادی، آزادی اور خود مختاری کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک رپورٹ جاری کرتی ہے جس میں عوا م کو ملنے والی سہولیات اور ان کے طرز زندگی کا مشاہدہ کرتے ہوئے ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔

ظلم کی انتہا، دادا نے اپنی دس سالہ پوتی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا

اس سال جاری ہونے والی رپورٹ میں پاکستان میں عوام کا طرز زندگی،خود اعتمادی، اظہار رائے کی آزادی ، معاشی خوشحالی اور صحت مند زندگی میں بہتری دیکھتے ہوئے پاکستان کو بہترین درجوں میں رکھا گیا ہے۔جبکہ بھارتی شہریوں کی زندگی میں بہتری آنے کی بجائے مزید خرابی ہوئی ہے اور یوں بھارت خوش و خرم ممالک میں 30درجے نیچے چلا گیا ہے۔