کشن گنگا ڈیم پر مذاکرات میں تاخیر پاکستان کی وجہ سے ہوئی ہے : خواجہ آصف

کشن گنگا ڈیم پر مذاکرات میں تاخیر پاکستان کی وجہ سے ہوئی ہے : خواجہ آصف
کشن گنگا ڈیم پر مذاکرات میں تاخیر پاکستان کی وجہ سے ہوئی ہے : خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کشن گنگا ڈیم پر مذاکرات میں تاخیر ہماری وجہ سے ہوئی ہے۔ پاکستان کی سستی کی وجہ سے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوئے

عالمی یوم مسرت پاکستان ایک بار پھر بھارت پر بازی لے گیا، اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کردی
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر میں خواجہ آصف کی ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں چینلزکی لائیو ٹرانسمیشن کے دوران وہ کہہ رہے ہیں کہ میں آپ لوگوں کو یہ بتانا چاہ رہا ہوں کہ کشن گنگا ڈیم پر پاک بھارت مذاکرات کی تاخیر حکومت پاکستان کی وجہ سے ہوئی ہے۔

’’راناثناءاللہ کو بلاکر کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بندے اکٹھے کرو،اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے خلاف آیا تو پھر۔ ۔ ۔‘‘ ایسا خوفناک دعویٰ منظر عام پر کہ سن کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

اس ویڈیو پر نامور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ چینلز ان کی براہ راست کوریج کر رہے ہیں ، ان کے سامنے کیمرے ہر بات ریکارڈ کر رہے ہیں اور وہ ” آف دی ریکارڈ “ بات کر رہے ہیں جس کی وجہ شاید ان کی بے وقوفی یا حد سے زیادہ معصومیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے کے بعد حد سے زیادہ خوش و خرم نظر آرہے ہیں ۔ اس لئے وہ بھول گئے کہ آف دی ریکارڈ باتیں کیمروں کے سامنے نہیں کی جاتیں.

مزید :

قومی -