امریکہ میں آرمی چیف کے اعزاز میں تقریب،ڈاکٹر عاصم اور ایان علی سے جڑی دو ایسی شخصیات کی شرکت کہ پاکستانی دنگ رہ گئے‎

امریکہ میں آرمی چیف کے اعزاز میں تقریب،ڈاکٹر عاصم اور ایان علی سے جڑی دو ...
امریکہ میں آرمی چیف کے اعزاز میں تقریب،ڈاکٹر عاصم اور ایان علی سے جڑی دو ایسی شخصیات کی شرکت کہ پاکستانی دنگ رہ گئے‎

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں گزشتہ شب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا لیکن اس تقریب میں دو ایسی شخصیات بھی تھیں جن کی موجودگی پر پاکستانی کمیونٹی کے افراد حیران رہ گئے اور تقریب کے دوران بھی چہ میگوئیاں ہوتی رہیں ۔اس حوالے سے دی نیوز انٹرنیشنل کے گروپ ایڈیٹر اور سینئر صحافی شاہین صہبائی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ ’تقریب میں دو لوگوں کو دیکھ کر بے حد حیرانی ہوئی ایک رحمان ملک کے بھائی خالد ملک اور دوسرے عماد زبیری‘۔
یاد رہے کہ خالد ملک کا نام ایان ملک کیس میں بار بار سامنے آتارہاہے اور انہوں نے ابتداءمیں ہی معاملے کو دبانے کی بے انتہا کوشش کی اور دوسری شخصیت عماد زبیری ہیں جو کہ ڈاکٹر عاصم سے تعلق کی وجہ سے مشہور ہیں ،سیکیورٹی ذرائع بھی کہتے ہیں کہ ڈاکٹر عاصم نے دوران تفتیش اعتراف کیاہے کہ عماد زبیری سے ان کے قریبی تعلقات ہیں ،اس حوالے سے منی لانڈرنگ کے معاملات میں بھی ان کا نام لیا جاتاہے۔عماد زبیری تقریب کے دوران آرمی چیف سے گفتگو کرتے رہے اور تصویر بھی بنوائی ،ایسے میں وہاں موجود پاکستانی چہ مگوئیاں کرتے رہے کہ ان دونوں شخصیات کو کس نے بلایا اور کیا آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر انہیں شکل سے پہنچانتے ہیں ؟

مزید :

قومی -اہم خبریں -