اسحاق ڈار کو اخلاقی بنیادوں پر مستعفی ہو جانا چاہئے ،نوازشریف کو گالی گلوچ کی سیاست سے نقصان ہوا،عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے،خورشید شاہ

اسحاق ڈار کو اخلاقی بنیادوں پر مستعفی ہو جانا چاہئے ،نوازشریف کو گالی گلوچ ...
اسحاق ڈار کو اخلاقی بنیادوں پر مستعفی ہو جانا چاہئے ،نوازشریف کو گالی گلوچ کی سیاست سے نقصان ہوا،عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کو اخلاقی بنیادوں پر مستعفی ہوجانا چاہئے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو گالی گلوچ کی سیاست سے نقصان ہوا، سابق وزیراعظم غیر آئینی راستے کی طرف جا رہے ہیں جس سے وہ بری طرح پھنس جائیں گے ،انہیں آئینی راستہ اختیار کرنا چاہئے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان پرویز مشرف کے ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں،اگرنوازشریف نے جلسے میں ریفرنڈم کی بات کی ہے تو وہ غیر آئینی ہے ،انہیں عدالتوں کے فیصلے ماننے چاہئیں یہی آئینی راستہ ہے ۔
خورشید شاہ کا کہناتھا کہ دھرنا حکومتی کمزوری اور رٹ ختم ہونے کی نشانی ہے اورملک میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ،حکومت اپنی آئینی طاقت بھی استعمال نہیں کر سکتی ،انہوں نے کہا کہ حکومت کو اگر ایکشن نہیں لینا ہے تو حکومت چھوڑ دینی چاہئے ، دھرنے سے لوگ پریشان ہیں جو قابل افسوس ہے
خورشید شاہ کا کہناتھا کہ احتساب برابری کی بنیاد پر ہوناچاہئے اور ہوتا نظر آنا چاہئے، نوازشریف نے خود پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان کا قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ غیر ضروری ہے،داوڑ کنڈی نے کوئی غلط بات نہیں کی ،پی ٹی آئی میں ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیںانہوں نے کہا کہ عمران خان کا صوبہ دیکھ لیں ان کی حالت کیا ہے ،ایک خاتون کو انصاف نہیں مل رہا جس سے عمران خان کے پولیس کو غیر سیاسی کرنے کے دعویٰ کا پول کھل گیا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ نظام اور سیاست کی بات کرتی ہے اور کارکردگی کی بنیاد پر آگے بڑھے گی ،ان کا کہناتھا کہ تاریخ میں پہلی بار پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنی آئینی مدت مکمل کی ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے،منظور وسان کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ منظور وسان خواب دیکھتے ہیں تعبیر بھی وہی بتا سکتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ ہرالیکشن میں الائنس بنتا ہے اور ٹوٹ جاتا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -