بجلی ٹیر ف میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا :خواجہ آصف

بجلی ٹیر ف میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا :خواجہ آصف
بجلی ٹیر ف میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا :خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کی زیر صدارت میں ہونے والے سینٹ کے اجلاس میں کہا ہے کہ بجلی ٹیرف میں کسی قسم کا اضا فہ نہیں کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا صارفین پر بوجھ نہیں ڈالا اگر کہیں قیمتیں بڑھی تو اسے سر چارج میں برابر کر یا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی آبی دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے لیکن اس بات کو کوئی ثبو ت نہیں ہے کہ بھارت نے جان بوجھ کر پانی چھوڑا کیونکہ اس وقت کشمیر میں بھی بارشیں ہو رہی تھیں ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم اس وقت تک نہیں بن سکتا جب تک صوبوں میں اتفاق نہیں پیدا ہوتا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -