بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے چھوٹے ایٹمی ہتھیارتیارکئےہیں :پاکستان

بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے چھوٹے ایٹمی ہتھیارتیارکئےہیں :پاکستان
 بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے چھوٹے ایٹمی ہتھیارتیارکئےہیں :پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارت کی جارحیت کامقابلہ کرنے کے لئے اپنی دفاعی حکمت عملی کا برملا اظہارکردیا ہے،یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے واشگاف انداز میں اپنی دفاعی پالیسی کا اعلان کیا ہے ،وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ امریکا کے دورے پرگئے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھارت کی طرف سے لاحق خطرات اورجارحیت کو روکنے کے لئے ہے،سیکریٹری خارجہ اعزازچودھری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے بھارت کی کولڈ اسٹارٹ جنگی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کے لیے چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کیے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اٹیمی پروگرام کی واحد جہت یہ ہے کہ بھارت کو جارحیت سے روکا جائے،یہ کسی طرح کی جنگ شروع کرنے کے لئے نہیں ہے،بھارت کے کولڈسٹارٹ ڈاکٹرائن کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے ہی اپنی چھاو نیاں پاکستانی سرحدکے قریب لے آیا ہے جس سے بھارت کے روایتی ہتھیاراوران کی ترسیل کا نظام بالکل پاکستان کے قریب پہنچ چکا ہے،انہوں نے کہا پاکستان اورامریکا کے درمیان ایٹمی معاملے پرکسی معاہدے کا کوئی امکان نہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام محدود کرنے کی کوئی تجویز زیرغورنہیں ،گذشتہ ماہ ستمبرمیں پاکستان کی نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیاتھا کہ خطے میں روایتی ہتھیاروں کے عدم توازن کے باعث پاکستان چھوٹے ایٹمی ہتھیاربنانے کا سلسلہ ختم نہیں کرے گا۔

مزید :

قومی -Headlines -