نواز شریف پر فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں آج فردِ جرم عائد کی جائے گی

نواز شریف پر فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں آج فردِ جرم عائد کی جائے گی
نواز شریف پر فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں آج فردِ جرم عائد کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف پر آج (جمعہ کو) آف شور کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے نیب ریفرنس میں فردِ جرم عائد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ان کی غیر موجودگی میں آج فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں فردِ جرم عائد کی جائے گی۔اس سے قبل احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ سٹیل ملز جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر ایون فیلڈ پراپرٹیز کے ریفرنس میں فرد جرم عائد جمعرات کو عائد کی گئی تھی۔ جس وقت فردِ جرم عائد کی گئی اس وقت مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالت میں ہی موجود تھے جبکہ نواز شریف کی طرف سے ان کے ناظر ظافر خان عدالت میں موجود تھے۔ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا تھا کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور کیسز میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جا رہے۔

مزید :

قومی -