’میوزیکل شو‘ جھوٹ پر شروع اور ختم ہوتا ہے: ترجمان حکومت پنجاب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان ضعیم قادری نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں جھوٹ پر مبنی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں، وہ بار بار عوام کی توجہ حاصل کر نے کی ناکام کوششیں کرتے ہیں لیکن قوم ان کی حقیقت جان چکی ہے۔ اسلام آباد میںجاری ان کے دھرنے صرف ’میوزیکل شو‘ رہ گئے ہیں اور ان کی ابتداءاور اختتام دونوں ہی جھوٹ پر ہوتی ہے۔