عمران خان سے کہا تھا کہ شارٹ کٹ استعمال نہ کریں: جاوید ہاشمی
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ آج بھی پارٹی کے صدر ہیں اور انہیں پارٹی کی جانب سے کوئی اظہار وجوہ کا نوٹس نہیں ملا، تو جواب کیا دیتے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان نے کہا کہ پارٹی اجلاسوں کے دوران ہمیشہ عمران خان کو شارٹ کٹ استعمال نہ کرنے کا کہا، میں نے ان سے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کی طرف آگے جانا خطرناک ہو سکتا ہے۔ پارٹی کی کورکمیٹی نے بھی پارلیمنٹ کی عمارت کی طرف نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا مگر اچانک آگے جانے کا اعلان کر دیا گیا۔