تحریک انصاف کے جلسے میں لارڈ نذیر کی شرکت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف اس ملک میں غریبوں کی آواز ہے اور میں یہاں ان کی آواز پر لبیک کہتا ہوا آیا ہوں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لارڈ نذیر سے سوال کیا کہ کیا برطانیہ میں وزیر اعظم احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلوتا ہے؟ یا برطانوی وزیر اعظم اپنے اثاثے چھپا کر رکھ سکتا ہے؟ اس پر لارڈ نذیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں وزیر اعظم کیا کوئی بھی شخص اپنے اثاثے چھپا کر نہیں رکھ سکتا۔ وہاں حقیقی جمہوریت موجود ہے اور سب شہری برابر ہوتے ہیں ۔