کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔بھارت سمجھوتہ ایکسپریس سانحے کی تحقیقات میں پس و پیش سے باز رہے: نفیس ذکریا

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم اور قتل عام کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے لیے جائز جدوجہد سے روک نہیں سکتی ہیں، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔بھارت سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پس و بیش سے کام لے رہا ہے۔ کل بھوشن یادیو ایک بھارتی جاسوس ہے اس کے خلاف پاکستان میں جاسوسی، تخریبی اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کے الزامات کی شفاف انداز میں تحقیقات کی گئیں۔

عدالت نے پانامہ کا تاریخی فیصلہ سنایا، پیپلز پارٹی سندھ کارڈ کے ذریعے اربوں کی کرپشن نہیں چھپا سکتی:فاروق ستار
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا، کلبھوشن کے معاملے پر عدالتی فیصلے پر بھارتی رد عمل اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی مایوس کن اور پاکستان میں دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونےکا واضح ثبوت ہیں۔ کلبھوشن یادیو ایک بھارتی جاسوس ہے اس کے خلاف پاکستان میں جاسوسی، تخریبی اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کے الزامات کی شفاف انداز میں تحقیقات کی گئیں۔بھارت کی جانب سے بھارت میں اپنی سزا مکمل کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو روک لینا مایوس کن ہے جب کہ کلبھوشن یادیو کئی پاکستانیوں کے قتل کا ذمہ دار ہے، پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بھارت نے کلبھوشن یادیوکے معاملے پر اپنا ردعمل دیا، قونصلر رسائی کے معاملے پر اپنا ردعمل دے چکے ہیں، لازم نہیں کہ ہر قیدی تک رسائی دی جائے۔

میں کسی خلائی مخلوق جیسی دکھائی دیتی تھی لیکن اب ۔۔۔۔۔معروف بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالا نے کینسر سے ’’جنگ جیتنے ‘‘ کے بعد ایسی بات کر دی کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر 6 اپریل سے لمبینی نیپال سے لاپتا ہیں انکو جعلی ای میل کے ذریعے پھنسایا گیا، معاملے میں دشمن ایجنسیوں کے کردارکو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

وہ ماہر نجوم جس نے کہا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نااہل نہیں ہوں گے اب ملک کے آنے والے حالات کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی
نفیس ذکریا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے تعلیمی اداروں اور طلبا کے خلاف باضابطہ جنگ شروع کرنے کی شدید مذمت کی اور کشمیری عوام کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت کرنے ے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

موضع جاکوکے قریب نامعلوم افرادکی کارپر فائرنگ،یونین کونسل کالاشادیاں کے چیئرمین جمشیدتارڑ جاں بحق
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی کا معاملہ مختلف مواقع پر بھارتی قیادت سے اٹھایا ہے، سوامی آسیم آنند نے عوامی مقامات پر اعتراف کیا کہ وہ سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ ہے، اس نے کرنل پروہت کے سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی میں ملوث ہونے کا بیان دیا۔بھارت سانحہ کی تحقیقات میں پس وپیش کا مظاہرہ کرنے سے باز رہے۔

’تمہاری جرأت کیسے ہوئی یہ بات کہنے کی ، ابھی فیس بک پر یہ لکھ رہی ہوں پھر دیکھنا تم۔۔۔‘ پاکستانی بیگم کی اپنے شوہر کو ایسی شرمناک دھمکی کہ جان کر تمام پاکستانی مَردوں کے ہاتھ پیر پھول جائیں گے
دفتر خارجہ میں ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے نفیس ذکریا نے ڈان لیکس کے معاملے پر طارق فاطمی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کی خبر پر تبصرے سے گریز کیا۔