اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ میں بھرپور احتجاج،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پانامہ کیس فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس میں سینٹ اور قومی اسمبلی میں وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جائے گا اور اتفاق کیا گیا کہ حکومت کو ایوانوں میں ٹف ٹائم دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایوان میں وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا اور دونوں ایوانوں میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ آج کا اجلاس صرف ایک گھنٹے کیلئے چلے گا،وزیراعظم عہدے پر رہنے کاا خلاقی جواز کھوچکے ہیں،احتجاج کے دوران حکومتی ارکان رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریں گے،تمام جماعتوں کا موقف بہت واضح ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایوانوں میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔

میں کسی خلائی مخلوق جیسی دکھائی دیتی تھی لیکن اب ۔۔۔۔۔معروف بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالا نے کینسر سے ’’جنگ جیتنے ‘‘ کے بعد ایسی بات کر دی کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے