”استعفیٰ،استعفیٰ،استعفیٰ“،اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی زبان پر ایک ہی لفظ

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتیں یک زبان ہوگئیں ہیں اور تمام نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

آج قومی اسمبلی اجلاس کو بھی اپوزیشن کے شدید نعرے بازی کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا مگر دلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا کی طرف سےاپوزیشن اراکین پارلیمنٹ سےسوال پوچھا گیا کہ ”آج کے اجلاس میں کیا ہوا“، تو پارلیمنٹ ہاؤس سے نکلنے والوں کی زبان پر ایک ہی لفظ تھا کہ ”استعفیٰ،استعفیٰ اور بس استعفیٰ“۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جے آئی ٹی تشکیل دینے کے فیصلے کے بعد آج قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا اور سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دی گئیں۔

”آپ کہتے ہیں تو ہم ایان علی کو۔۔۔“ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو ایسی پیشکش کردی کہ پاکستانی دنگ رہ جائیں گے