اتحادی افواج کی سربراہی کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی مل گیا، خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ

اتحادی افواج کی سربراہی کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی مل گیا، خصوصی ...
اتحادی افواج کی سربراہی کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی مل گیا، خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو مسلم ممالک کی اتحادی افواج کی سربراہی کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا ہے اور وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے اتحادی افواج میں شمولیت کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کو جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد این او سی جاری کیا ہے۔ وفاقی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو این او سی جار کرنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف نے حکومت سے سعودی عرب میں کام کرنے کیلئے پوچھا تھا اور این او سی جاری کرنے کیلئے باضابطہ طور پر درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے حکومت نے انہیں این او سی جاری کر دیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف این او سی ملنے کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب کے شہر ریاض روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ 41 ملکوں کی اتحادی افواج کی سربراہی کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -