پہلے ہی کہاتھا کہ تحقیقات کی ضرورت ہے:سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا پانامہ فیصلے پر تبصرہ

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر)انور ظہیر جمالی نے پانامہ فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی کہاتھا کہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔

”آپ کہتے ہیں تو ہم ایان علی کو۔۔۔“ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو ایسی پیشکش کردی کہ پاکستانی دنگ رہ جائیں گے

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سماءنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  انور ظہیر جمالی نے کہا کہ وہی ہوا جو میں نے چند ماہ پہلے کہا تھا،اب بھی ججز نے تحقیقات کا حکم دیا،جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا آپشن دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا مگرتحقیقات جزوی طور پر فوجداری نوعیت کی ہوگی اور ججز نے بھی تحقیقات اور جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ فیصلے پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔